• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165433

    عنوان: دو بیویوں كی اولادوں كے درمیان نكاح كے بارے میں

    سوال: (۱) زید کی دو بیویاں ہیں: فاطمہ اور رقیہ ۔ فاطمہ کا بیٹا حامد اور حامد کا بیٹا ساجد اور ساجد کا بیٹا ماجد ہے۔ اسی طرح رقیہ کا بیٹا خالد اور خالد کا بیٹا احمد اور احمد کی بیٹی طاہرہ ہے۔ کیا ماجد کا نکاح طاہرہ سے ہو سکتا ہے؟ (۲) بندہ کے پہلے شوہر کا بیٹا اَخلد اور اَخلد کا بیٹا شاہد اور شاہد کا بیٹا احسن ہے۔ اسی طرح بندہ کے دوسرے شوہر کا بیٹا مبشر اور مبشر کا بیٹا مدثر اور مدثر کی بیٹی ماجدہ ہے۔ کیا احسن کا نکاح ماجدہ سے ہوسکتاہے؟

    جواب نمبر: 165433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 37-40/D=2/1440

    (۱) صورت مسئولہ میں ساجد کے بیٹے ماجد کا نکاح احمد کی بیٹی طاہرہ سے ہوسکتا ہے۔

    (۲) نیز شاہد کے بیٹے احسن کا نکاح مدثر کی بیٹی ماجدہ سے ہوسکتا ہے۔ قال اللہ تعالی: أحل لکم ماوراء ذالکم (النساء: ۲۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند