• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 58323

    عنوان: مغرب کے بعد نکاح کرنا کیسا ہے؟

    سوال: مغرب کے بعد نکاح کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 58323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 559-559/M=6/1436-U مغرب کے بعد نکاح کرنا درست ہے؛ کیونکہ نکاح کے بارے میں قرآن، حدیث اور فقہ کی عبارات مطلق ہیں، کسی معین مہینہ، تاریخ روز اور شب کی تخصیص نہیں اور مطلق کے بارے میں قاعدہ یہ ہے کہ ”المطلق یجری علی اطلاقہ“․ (قواعد الفقہ: ص۱۲۴، ط: دار الکتاب دیوبند، شرح المجلہ: ۱/۴۵، ط: دار الکتب ا لعلمیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند