• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 38685

    عنوان: رضاعت کا ایک مسلہ

    سوال: دادی نے اپنے پوتے کو دودھ نہیں پلایا ، لیکن صرف چھاتی دی۔ مطلب وہ دادی دودھ پلانے والی ماں نہیں تھیں۔ کیا اس پوتے کا نکاح اپنے چچا زاد لڑکی سے جائز ہے؟ بارہ کرم، اس پر روشنی ڈال دیں۔

    جواب نمبر: 38685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 840-840/M=5/1433 اگر چھاتی میں دودھ نہیں تھا، یا اس بات کا یقین ہے کہ شیر خوار بچے کے حلق میں دودھ نہیں گیا ہے تو محض چھاتی دینے کی وجہ سے حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی، لہٰذا اس پوتے کا نکاح اس کے چچازاد لڑکی سے جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند