• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 166505

    عنوان: اگر بیوی كو جماع سے تكلیف ہو تو كیا اس سے ركے رہنے كی گنجائش ہے؟

    سوال: میری عمر 37 سال ہے اور میری بی بی کی عمر 31 سال ہے ، میری بی بی کو 2 سال سے مباشرت کی خواہش بالکل نہیں ہوتی ہے اور میں جب اس سے ملتا ہوں تو میری بھی طبیعت خراب ہو جاتی ہے تو میں نے ارادہ کیا ہے کہ اب ہم ہمبستری نہیں کریں گے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگرہمبستری نہیں کرتے تو کیا مجھے اپنی بی بی کا حق نہیں پورا کرنے کا گناہ ہوگا جبکہ میرے بی بی کو بھی خواہش نہیں رہتی مباشرت کی؟

    جواب نمبر: 166505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 259-200/H=2/1440

    اگر یہ حقیقت ہے کہ ہمبستری سے دونوں کو پریشانی بہت ہوتی ہے اور ہمبستری نہ کریں تو دونوں میں سے کسی کوپریشانی نہ ہوگی تو جب تک یہ حالت رہے اور جماع نہ کریں تو گنجائش ہے اور جب یہ حالت ختم ہو جائے گی تو حکم بھی بدل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند