• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 37092

    عنوان: کیا موبائل پر نکاح ہوسکتاہے ؟اگر یہ یقین بھی ہو کہ دونوں طرف لڑکی اور لڑکا ہیں تو کیا نکاح ہوگیا؟

    سوال: کیا موبائل پر نکاح ہوسکتاہے ؟اگر یہ یقین بھی ہو کہ دونوں طرف لڑکی اور لڑکا ہیں تو کیا نکاح ہوگیا؟

    جواب نمبر: 37092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 423=423-3/1433 موبائل پر براہ راست نکاح کا ایجاب وقبول نہیں ہوسکتا کیونکہ صحت نکاح کے لیے اتحاد مجلس شرط ہے اور یہ شرط موبائل پر ایجاب وقبول کی صورت میں مفقود ہے، ہاں بذریعہ توکیل ہوسکتا ہے کہ فون سے کسی کو اپنا وکیل بنادے اور وہ مجلس عقد میں شرعی گواہوں کے سامنے اپنے موکل کی طرف سے ایجاب وقبول کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند