• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 58100

    عنوان: لڑکی سے کہا کہ ” میں تم سے ابھی شادی کرنا چاہتاہوں“ کیا تم قبول کرتی ہو ؟ لڑکی نے تین مرتبہ کہا ” ہاں“ ، لیکن وہاں کوئی اور نہیں تھا

    سوال: میرا ایک دوست ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا، اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ ایک دن لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ ابھی شادی کرلو تو لڑکی تیار ہوگئی اور لڑکی سے کہا کہ ” میں تم سے ابھی شادی کرنا چاہتاہوں“ کیا تم قبول کرتی ہو ؟ لڑکی نے تین مرتبہ کہا ” ہاں“ ، لیکن وہاں کوئی اور نہیں تھا۔ وہ ایک دوسرے کو میاں بیوی کہتے ہیں ، مگر اس کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان کا نکاح ہوگیا؟ یا نہیں؟ایک بات یہ بھی ہے کہ ان کے درمیان جسمانی تعلق نہیں ہوا ہے، بلکہ صرف معانقہ اور بوس وکنار ہوا ہے۔اگر ان کا نکاح نہیں ہوا ہے تو اب ان کو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 58100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 351-344/H=5/1436-U

    ان دونوں کا اپنے آپ کو ایک دوسرے کا میاں بیوی کہنا اور سمجھنا جائز نہیں، معانقہ اور بوس وکنار میں بھی حرام کا ارتکاب ہوا، سچی پکی توبہ کرنا واجب ہے، اگر دونوں کے درمیان نکاح کی صحت میں کچھ مانع شرعی نہیں ہے اور باقاعدہ گواہانِ شرعی کی شہادت کے ساتھ ایجاب وقبول ہوجائے اور دونوں کے ولیاء کے توسط سے ہو تو نکاح درست ہوجائے گا اور دونوں کا ساتھ رہنا حلال اور جائز ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند