• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 42150

    عنوان: اہل حدیث سے نکاح

    سوال: (۱) کیا اہل حدیث لڑکا/لڑکی سے نکاح ہوسکتاہے؟ (۲) عقیدہ کی خرابی نہیں پائی جاتی ہے مگر تراویح /طلاق کے مسئلے الگ ہیں، ایساسناہے۔براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 42150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1746-1108/L=1/1434 مقلدین وغیرمقلدین میں بہت سے مسائل میں اصولی وفروعی اختلافات ہیں یہ لوگ صحابہٴ کرام کو معیار حق نہیں مانتے، ائمہ اربعہ پر سب وشتم کرتے ہیں اور ان کی تقلید کو ناجائز اور بدعت بلکہ بعض تو شرک تک کہہ دیتے ہیں، بہت سے اجماعی مسائل کے منکر ہیں وغیرہ۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ ان لوگوں سے بیاہ شادی کے تعلقات قائم نہ کیے جائیں، نیز مذکورہ بالا توضیح سے یہ بات واضح ہوئی کہ مقلدین اور غیرمقلدین میں اختلاف صرف تراویح / طلاق تک ہی محدود نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند