• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607886

    عنوان: شادی کی پہلی رات میں میاں بیوی کا جماعت بناکر دو رکعت نفل نماز پڑھنا اور اجتماعی دعا کرنا 

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علما ء و مفتیان اکرام ذیل کے مسئلہ کے متعلق کہ شادی کی پہلی رات میں کیا میاں بیوی دو رکعت نفل پڑھ سکتے ہیں اور کیااپنی ازدواجی زندگی کی بہتری کے لیے اجتماعی دعا کرسکتے ہیں اگر ہاں تو اس کی کیا ترتیب ہو. جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 607886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 578-381/H=04/1443

     شوہر امام بن جائے بیوی کو اپنے پیچھے کھڑی کرلے، دو رکعت نفل پڑھ کر جتنی دیر چاہیں دعاء کرلیں، اس میں کچھ مانع نہیں، بلاکراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند