• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57594

    عنوان: ایک وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کی کیا كوئی شكل ہوسکتی ہے؟

    سوال: ایک وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کی کیاشکل ہوسکتی ہے؟ جب کہ جو نکاح میں ہے وہ زندہ ہے، لیکن بہت بیمار ہے؟

    جواب نمبر: 57594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 173-173/Sd=4/1436-U

    دو سگی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا ناجائز ہے، صورت مسئولہ میں جب تک ایک بہن آپ کے نکاح میں موجود ہے، آپ کے لیے اس کی دوسری بہن سے نکاح کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے وأن تَجْمَعُوْا بَیْنَ الاُخْتَیْن ”اور حرام ہے تم پر دو بہنوں کا جمع کرنا یعنی نکاح میں“۔ (النساء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند