• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35506

    عنوان: اگر حامد اور زاہد دو لڑکے ہیں جو کہ آپس میں زنا کرتے ہیں تو کیا حامد کی بہن زائد سے شادی کرسکتی ہے۔

    سوال: اگر حامد اور زاہد دو لڑکے ہیں جو کہ آپس میں زنا کرتے ہیں تو کیا حامد کی بہن زائد سے شادی کرسکتی ہے۔

    جواب نمبر: 35506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1827=1827-12/1432 حامد اور زاہد کے آپ میں فعل خبیث (لواطت) کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے حامد کی بہن کی شادی زاہد سے ناجائز نہیں ہے، ان دونوں کی شادی ہوسکتی ہے۔ البتہ حامد اور زاہد کو حرام فعل سے سچی پکی توبہ واستغفار لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند