• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 166677

    عنوان: برجوں کو ملحوظ رکھ کر نکاح کی تاریخ طے کروانا

    سوال: نکاح / شادی کی تاریخ متعین کرنے کیلئے کیا بُرجوں کی اسلام عقائد میں کچھ اہمیت ہے ؟ میرا مطلب کیا یہ ضروری ہے کہ تاریخ پیدائش کا دن یا مہینہ بتلا کر مفتی/عالم صاحبان سے مشورہ کر کے دن طے کیا جائے ؟ براہ کرم رہمنائی کیجئے ۔

    جواب نمبر: 166677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 172-153/H=2/1440

    اسلامی عقائد میں ایسا کچھ نہیں باہم مشورہ سے جو تاریخ بھی نکاح کی طے کرلیں درست ہے، اچھا یہ ہے کہ جمعہ کے دن مسجد میں نکاح کی مجلس ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند