• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 29669

    عنوان: میری عمر 54/ سال ہے اور میری بیوی کی عمر 50/ سال ہے ۔ وہ ڈھائی سال سے ایاس میں مبتلاء ہے اور مجھے چھونے کے لیے نہیں دے رہی ہے۔ میں اپنی جنسی خواہش کی تسکین کے لیے کیا کرسکتاہوں؟ کیا میں اپنے ہاتھ سے منی نکال سکتاہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میری عمر 54/ سال ہے اور میری بیوی کی عمر 50/ سال ہے ۔ وہ ڈھائی سال سے ایاس میں مبتلاء ہے اور مجھے چھونے کے لیے نہیں دے رہی ہے۔ میں اپنی جنسی خواہش کی تسکین کے لیے کیا کرسکتاہوں؟ کیا میں اپنے ہاتھ سے منی نکال سکتاہوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 264=76-3/1432

    استمنا بالید (ہاتھ سے منی نکالنا) حرام ہے،اس لیے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی جب آپ کی بیوی موجود ہے تو آپ اسی سے جنسی تسکین حاصل کریں، آپ کی بیوی کا آپ کو اپنے قریب نہ آنے دینا سخت گناہ کا کام ہے، اگر شوہر اپنی بیوی کو صحبت کے لیے بلائے تو بغیر کسی عذر کے بیوی کا منع کرنا جائز نہیں، ایسا کرنے پر بیوی گنہ گار ہوگی، بہتر یہ ہے کہ آپ ”تحفہٴ دلہن“ کتاب خریدکر بیوی کو دیدیں تاکہ وہ شوہر کے حقوق پہچانے، اگر وہ کسی بھی طرح آمادہ نہ ہو تو آپ شہوت کم کرنے کے لیے روزے رکھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند