• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 27693

    عنوان: کیا دعوت ولیمہ میں لڑکی والے سے پیسہ لینا جائز ہے؟ اگر یہ پیسہ مشترکہ کھانے میں لیا جاتا ہے تو کیا درست ہے؟ مہربانی کرکے مجھے فتوی بھیج دیں۔

    سوال: کیا دعوت ولیمہ میں لڑکی والے سے پیسہ لینا جائز ہے؟ اگر یہ پیسہ مشترکہ کھانے میں لیا جاتا ہے تو کیا درست ہے؟ مہربانی کرکے مجھے فتوی بھیج دیں۔

    جواب نمبر: 27693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1851=1329-1/1432

    ولیمہ کرنا لڑکے کے لیے مسنون ہے، ولیمہ کے لیے لڑکی والوں سے پیسہ لینا جائز نہیں، پیسہ مشترکہ کھانے میں لینے کی کیا صورت ہوتی ہے؟ اس کی پوری تفصیل لکھ کر سوال کریں تو پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند