• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36763

    عنوان: کیامیں یہ چین منہ دکھائی کا تحفہ اور مہر کی رقم دونوں کے لیے ایک ساتھ ادا کر سکتاہوں؟

    سوال: کچھ دنوں بعد میں شادی ہے ۔ میرا حق مہر 50,000/ رکھا گیا ہے جس میں نصف معجل اورنصف موٴجل ہے ۔ میرے حالات اس وقت اتنے اچھے نہیں ہیں کہ منہ دکھائی میں کچھ تحفہ اور حق مہر دونوں ادا کرسکوں۔میں نے سونے کی ایک چین بنوائی ہے جس کی مالیت 25,000/ ہے جو کہ مہر کی نصف معجل رقم ہے۔ کیامیں یہ چین منہ دکھائی کا تحفہ اور مہر کی رقم دونوں کے لیے ایک ساتھ ادا کر سکتاہوں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 235=181-3/1433 منہ دکھائی شریعت میں کوئی چیز نہیں ہے، آپ سونے کی چین مہر معجل میں دے سکتے ہیں۔ لیکن آپ کے لیے اس کی صراحت کرنا ضروری ہے کہ یہ چین اپنی بیوی کو مہر معجل میں دے رہا ہوں۔ اس طرح آپ کا مہر عجل ادا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند