• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 20874

    عنوان:

    میری بیوی کا اس وقت ساتواں مہینہ چل رہا ہے حمل کا، طبی لحاظ سے میں صحبت نہیں کررہا، تو سوال ہے۔(۱) کیا بیوی اپنے ہاتھ سے رگڑکر میری منی نکال سکتی ہے؟ (۲) کیا بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرتے ہوے اپنے عضوخاص کو بیوی کی رانوں سے رگڑکر منی نکال سکتا ہوں؟(۳) کیا بیوی سے صرف وبوس وکنار کرتے ہوئے منی نکل آئے تو گناہ تو نہیں ہے؟ (۴) کیا بیوی کے دخول کرکے منی کو باہر نکال سکتا ہوں یعنی بستر پر؟(۵) یا آخری ۳ مہینوں میں احتیاط کروں اس کے بعد اولاد ہونے کے بعد مزید نفاس سے پاکی تک احتیاط کروں۔(۶) اولاد ہونے کے بعد ۲ سال تک ماں دودھ پلائے گی، کیا اس میں صحبت کا طریقہ جو ۴ نمبر میں لکھا ہے اس پر عمل کروں یا کنڈم سے صحبت کروں کیونکہ ۲ سال تک اولاد کو دودھ پلانا ہے تو کہیں حمل نہ ٹھہرجائے، اس لیے اس طرح کا صحبت کو پوچھا ہے۔ (۷) کہ ۷ ماہ سے بچے کے دو سال تک صحبت میں کیا اتنی احتیاط کرنی ہوتی ہے کیونکہ میں نظر بچاتا ہوں اس لیے آپ سے تفصیلی سوال پوچھا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 639=518-4/1431

    شرعاً حمل کی حالت میں وطی ممنوع نہیں ہے۔ آپ سات مہینے سے پہلے اور سات ماہ کے بعد بھی صحبت کرسکتے ہیں، کوئی گناہ کی بات نہیں۔ اور اگر طبی حیثیت سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے عضو مخصوص کو بیوی کی رانوں سے رگڑکر منی نکال سکتے ہیں۔ بیوی کے ہاتھ سے یا اپنے ہاتھ سے رگڑکر منی کا نکالنا درست نہیں، اسی طرح بیوی کے اندر دخول کرکے باہر بستر پر منی نکالنا بھی درست نہیں۔ بچہ کے پیدا ہونے کے بعد دودھ پلانے کے ایام میں شرعاً وطی کرنا جائز ہے۔ طبی اعتبار سے احتیاط کرنے کی صورت میں یہاں بھی وہی حکم ہوگا جو اوپر لکھا گیا۔ اگر بیوی سے بوس وکنار کرتے وقت منی نکل آئے تو گناہ کی بات نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند