• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 23730

    عنوان: سوال یہ ہے کہ نانا، نانی ، دادا ، دادی کے بہن اور بھائی محرم ہوتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں ہوتے ہیں تو ان سے پردہ میں کچھ گنجائش ہوتی ہے یا نہیں؟کیوں کہ اکثر یہ حضرات ضعیف ہوتے ہیں۔ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ نانا، نانی ، دادا ، دادی کے بہن اور بھائی محرم ہوتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں ہوتے ہیں تو ان سے پردہ میں کچھ گنجائش ہوتی ہے یا نہیں؟کیوں کہ اکثر یہ حضرات ضعیف ہوتے ہیں۔ 

    جواب نمبر: 23730

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1117=873-8/1431

    نانا، نانی، دادا، دادی، کے حقیقی بھائی بہن محارم ہیں ان سے کوئی پردہ نہیں ہے: القسم الأول المحرمات بالنسب وھن الأمہات والبنات والأخوات والعمات والخالات․․․ وأما العمات فثلاث․․․ وکذا عمات أبیہ عمات أجدادہ وعمات أمہ وعمات جداتہ وإن علون․․․․ وأما الخالات․․․․ وخالات آبائہ وأمہاتہ (عالم گیري: ۱/۲۷۳، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند