• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 7833

    عنوان:

    دارالعلوم دیوبند سے بڑی گہری عقیدت اور والہانہ محبت ہے۔ خط ہذا کا بھی اول مقصد تو اسی محبت و عقیدت کا اظہار ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آپ سے گزارش ہے کہ تجدید نکاح کا طریقہ اور وجوہات بیان فرماکر احسان فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2030/ ب= 306/ تب

    جس طرح سنت کے مطابق نکاح ہوتا ہے کہ بیوی سے اجازت نکاح کی لی جاتی ہے اس کے بعد قاضی نکاح پڑھائے، نئے مہر کے ساتھ۔ اور شوہر قبول کرے دوبارہ نکاح پڑھانے کو تجدید نکاح کہتے ہیں۔ اس کے وجوہات میں ایک وجہ یہ ہے کہ مثلاً کسی نے کلمہٴ کفر کہہ دیا (معاذ اللہ) یا کسی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق بائن دیدی۔ یا ایک طلاق رجعی دی لیکن عدت کے اندر رجعت نہیں کی اور عدت پوری ہوگئی تو وہ بائنہ ہوگئی تو اس صورت میں بیوی کو دوبارہ رکھنے کے لیے تجدید نکاح کرنا ضروری ہوتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند