• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 14010

    عنوان:

    میرے گھر میں نوکر نہیں ہیں کیا اس حساب سے میں شوہر کے جیب سے پیسے نکال سکتی ہوں، اگر نوکر کام کرتا ہے تو اس کو حساب سے پیسے دیتے ہیں، میرے شوہر ما شاء اللہ بہت کما رہے ہیں، وہ اپنے بھائی بہنوں کے لیے خوب بھیجتے ہیں وہ لوگ بڑے بے دردی سے اڑاتے ہیں میرے شوہر کے سمجھ میں یہ بات نہیں یتی ہے، مہربانی کرکے جلد جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1080=1021/ب

    اگر آپ کو نان ونفقہ صحیح طور پر دے رہے ہیں تو آپ کو شوہر کی جیب سے اس کی اجازت ومرضی کے بغیر پیسے نکالنا جائز نہیں۔ جو کچھ ضرورت ہو شوہر سے مانگ کر لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند