معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 40100
جواب نمبر: 40100
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 565-553/N=8/1433 موجودہ شوہر کو پسند نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ اگر کوئی شرعی وجہ ہے مثلاً شوہر کا فاسق وفاجر ہونا یا اس کی آمدنی کا حرام ہونا وغیرہ تو عورت کے لیے سوال میں مذکور دعا کی گنجائش ہوگی ورنہ نہیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بلاضرورت طلاق مانگنے والی عورت کے متعلق فرمایا کہ اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے اور ایک دوسری حدیث میں طلاق اور خلع مانگنے والی عورتوں کو منافقات فرمایا ہے، عن ثوبان قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: أیما امرأة سألت زوجہا طلاقا من غیر ما بأس فحرام علیہا رائحة الجنة رواہ أحمد والترمذي وأبوداوٴد وابن ماجہ والدارمي... وعن أبي ہریرة أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: امنتزعات والمختلعات ہن المنافقات رواہ النسائي (مشکاة شریف کتاب النکاح، باب الخلع والطلاق، ص: ۲۸۳، ۲۸۴)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند