• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 612081

    عنوان:

    گواہوں كے بغیر خفیہ طور پر نكاح كرنا

    سوال:

    مولانا الیاس گھمن صاحب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مالکی فقہ میں بغیر گواہ نکاح ہو جاتا ہے کیا میں اپنی بیوہ کزن سے اس طریقے پر خفیہ نکاح مہر کے ساتھ کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 612081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 885-528/D Mulhaqa=11/1443

     صورت مسئولہ میں آپ کے لیے خفیہ طور پر گواہوں کے بغیر نکاح کرنا ہرگز جائز نہیں ہے، باقی مولانا الیاس گھمن صاحب کا بیان سیاق و سباق کے ساتھ جب تک سامنے نہ ہو، ہم اس بارے میں کچھ نہیں لکھ سکتے ہیں۔قال الحصکفی: (و) شرط (حضور) شاهدين (مكلفين سامعين قولهما معا)(الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۲۱، دارالفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند