• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46042

    عنوان: شوہر كسی وجہ سے لاپتہ ہوجائے تو عورت كیا كرے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ ایک عورت کا نکاح ہوتاہے ، نکاح کے بعد اس کا شوہر کسی وجہ سے لاپتا ہوجاتاہے ، اس عورت کو کوئی علم نہیں کہ وہ زندہ یا مرگیا ہے، اس کے بارے میں کسی کو بھی کوئی خبر نہیں ہوتی ہے ، اس صورت میں کیا عورت دوبارہ نکاح کرسکتی ہے؟ اگر ہاں تو کتنے عرصے کے بعد ؟

    جواب نمبر: 46042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 997-776/B-8/1434 اس عورت کو چاہیے کہ وہ اپنے قریب کے کسی دارالقضاء یا شرعی پنچایت میں درخواست دے، وہاں کے لوگ اپنے طور پر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جب سال دو سال کے بعد ناامید ہوجائیں گے تو اس عورت کا نکاح فسخ کردیں گے، اس کے بعد عورت تین حیض گذارکے دوبارہ کسی اور شخص کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند