• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12388

    عنوان:

    مفتی صاحب اگر ٹیلی فون پر نکاح کرنا پڑ جائے اور یہ نیت کرلیں کہ جب اکٹھے ہوں گے تو دوبارہ ایک جگہ بیٹھ کر نکاح کرلیں گے،کیا ایسا ہوسکتاہے؟

    سوال:

    مفتی صاحب اگر ٹیلی فون پر نکاح کرنا پڑ جائے اور یہ نیت کرلیں کہ جب اکٹھے ہوں گے تو دوبارہ ایک جگہ بیٹھ کر نکاح کرلیں گے،کیا ایسا ہوسکتاہے؟

    جواب نمبر: 12388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 710=710/م

    انعقاد نکاح کے لیے عاقدین کی مجلس کا ایک ہونا شرط ہے، فون پر براہ راست نکاح کرنے میں یہ شرط (اتحاد مجلس) نہیں پائی جاتی، تو ایسا نکاح کرنا ہی فضول ہے جو شرعاً صحیح نہ ہو، اور جب دوبارہ شرعی طریقے پر نکاح کرنے کی نیت ہے تو ابھی فوری طور پر ٹیلی فون سے نکاح کرنے کی مجبوری کیا ہے؟

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند