• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156965

    عنوان: والدین رشتہ كرنے كے لیے تیا ہوجائیں اس كے لیے كوئی وظیفہ بتادیں

    سوال: میں ایک لڑکی کو تین سال سے بہت چاہتاہوں، مجھے لگتا ہے کہ میرے والدین رشتے کے لیے تیار نہیں ہوں گے ۔ براہ کرم ، مجھے کوئی وظیفہ بتا د یں کہ میرے والدین کے دل نرم ہوجائے ، اور میری فلاں لڑکی سے شادی ہوجائے ، یاد رہے میری عمر پچیسسال ہے اور میں نوکری کر رہاہوں۔

    جواب نمبر: 156965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:405-350/H=4/1439

    ”رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا “ اس دعا کو ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت باوضو تین مرتبہ اول وآخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر یہ دعا کیا کریں کہ یا اللہ مناسب جگہ جلد از جلد میرا نکاح کرادیجیے جس خاص لڑکی سے چاہت ہے اُسی سے نکاح کی فکر میں پڑنا کسی طرح مناسب معلوم نہیں ہوتا ،والدین کی جانی مالی خدمت بھی کرتے رہیں اور ان کا ادب واحترام بھی ہمہ اوقات ملحوظ رکھیں اور ان کے حق میں دعاء کا بھی خصوصی اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند