• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 13894

    عنوان:

    مہر کیا ہے؟(۲) مقدار مہر کیسے شمار کی جائے گی؟ (۳)اور مہر کی کم سے کم مقدار کیا ہے؟

    سوال:

    مہر کیا ہے؟(۲) مقدار مہر کیسے شمار کی جائے گی؟ (۳)اور مہر کی کم سے کم مقدار کیا ہے؟

    جواب نمبر: 13894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 926=727/ل

     

     نکاح کی بنا پر شوہر کو عورت سے جو حق استمتاع حاصل ہوتا ہے اس کے معاوضہ میں شوہر پر واجب ہونے والا مالی حق مہر کہلاتا ہے۔

    (۲) مقصد سوال واضح کرکے دوبارہ سوال ارسال کریں۔

    (۳) مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم ہے اور موجودہ گراموں کے حساب سے ساڑھے تیس گرام چاندی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند