• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153894

    عنوان: نكاح سے پہلے جنسی تعلق قائم کرلیا، تو كیا وہ دونوں باہم نكاح كرسكتے ہیں؟

    سوال: ہمیں ایک حساس مسئلہ در پیش ہے، براہ کرم، اس بارے میں ہمار ی مدد کریں۔ مسئلہ یہ ہے کہ چار سال پہلے ایک لڑکا اور لڑکی کی منگنی ہوئی تھی، اس وقت نکاح نہیں کیا گیاتھا، اس درمیان وہ دونوں اکثر ملاقات کرتے رہے، جہالت کی وجہ سے انہوں نے جنسی تعلق بھی قائم کرلیا، اب وہ نکاح کرنا چاہتے ہیں اور شریعت کے مطابق نکاح کرنا چاہتے ہیں، مگر صحت نکاح کے تعلق سے شبہ ہے، یہ سوال ذہن میں پیدا ہورہاہے کہ :کیا دونوں کا نکاح درست ہوگا؟(۲) اورکیا نکاح کے بعد دونوں کے درمیان مباشرت حلال ہوگی؟

    جواب نمبر: 153894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1316-1243/sd=12/1438

    (۱، ۲) نکاح سے پہلے جنسی تعلق قائم کرنا ناجائز و حرام تھا؛ لیکن اس کی وجہ سے بعد میں نکاح ناجائز نہیں ہوجاتا، بلکہ نکاح کیا جاسکتا ہے اور نکاح کے بعد ہم بستری بھی حلال ہوگی ، واضح رہے کہ والدین کی رضامندی کے بغیر نکاح کا خود سے اقدام کرنا ناپسندیدہ ہے ، عموما ایسا نکاح پائدار نہیں ہوتا اور اس میں خیر و برکت بھی نہیں ہوتی ہے ، نکاح والدین کے مشورے سے کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند