• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 31612

    عنوان: کیا دوسرا نکاح کرنا گنا ہے ؟ ہندوستان میں دوسرا نکاح کیوں معیوب سمجھا جاتاہے؟کیا ہندوستان کاشرعی فقہ اور عرب کاشرعی فقہ الگ الگ ہے؟دوسرے نکاح کے لیے شریعت میں کیا شرائط ہیں؟

    سوال: کیا دوسرا نکاح کرنا گنا ہے ؟ ہندوستان میں دوسرا نکاح کیوں معیوب سمجھا جاتاہے؟کیا ہندوستان کاشرعی فقہ اور عرب کاشرعی فقہ الگ الگ ہے؟دوسرے نکاح کے لیے شریعت میں کیا شرائط ہیں؟ براہ کرم، اس پرروشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 31612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 798=521-5/1432 شرعی احکام تو دونوں ملکوں میں بلکہ پوری دنیا میں یکساں ہی ہیں باقی ماحول اور اس کے اثرات کا مختلف ہونا ظاہر ہے، اگر کوئی شخص کسی ضرورت سے دوسرا نکاح کرلے اور دونوں بیویوں کے ساتھ عدل پر پوری طرح قادر ہو حق تلفی کا اندیشہ نہ ہو تو ہندوستان میں بھی دوسرا نکاح معیوب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند