• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 41792

    عنوان: لڑکی کے گھر والے شادی کے لئے راضی ہیں اور لڑکے کے نہیں تو کیا ایسی صو رت میں نکاح جائز ہے؟

    سوال: لڑکی کے گھر والے شادی کے لئے راضی ہیں اور لڑکے کے نہیں تو کیا ایسی صو رت میں نکاح جائز ہے؟

    جواب نمبر: 41792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1840-1421/B=11/1433 احناف کے یہاں مسئلہ یہ ہے کہ بالغہ لڑکی اور لڑکا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ باپ کی اجازت کے بغیر شریعت کے اصول کے مطابق نکاح کرلیں تو وہ نکاح صحیح اور منعقد ہوجاتا ہے، یعنی لڑکی بخوشی اپنے نکاح کی اجازت دے اور پھر دوگواہوں کی کے سامنے نکاح ہوا ہو تو نکاح شرعاً درست ہوجائے گا۔ مگر ایسا نکاح جو ماں باپ کی مرضی کے بغیر کیا جاتا ہے اس میں خیر وبرکت نہیں ہوتی، وہ عام طور پر دیرپا نہیں ہوتا، جلد ہی ختم ہوجاتا ہے، اس لیے ماں باپ کی مرضی سے نکاح کرنا اولی اور بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند