• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12249

    عنوان:

    کیا حالت حیض میں یا اس کے علاوہ شوہر بیوی کی شرمگاہ میں انگلی ڈال سکتا ہے، جب کہ بیوی کو تکلیف نہ ہوتی ہو یا بیوی خود کہے؟ اور شوہر اگر بیوی کی شرمگاہ کو چوسے بیوی کے کہنے پر اور شوہر کی بھی مرضی ہو توکیا گناہ ہوگا ؟ اورشوہر کے کہنے پر بیوی کا شوہر کی شرمگاہ کو چوسنے سے کیا گنا ہ ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 640=454/ل

    حیض کی حالت میں بیوی کی شرم گاہ میں انگلی ڈالنا جائز نہیں۔

    (۲) شوہر کا بیوی کی شرم گاہ چوسنا یا بیوی کا شوہر کی شرم گاہ چوسنا ناجائز ہے، یہ جانوروں کا طریقہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند