• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 372

    عنوان:

    کیا ہمبستری کے بغیر ولیمہ درست نہیں؟

    سوال:

    کیا یہ صحیح ہے کہ اگر کوئی شادی کرے اور پہلے ہی دن بیوی سے ہم بستری نہ کرے تو اس کا ولیمہ حرام ہے؟

    جواب نمبر: 372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 346/ل=340/ل)

     

    ولیمہ شب زفاف کے بعد کرنا چاہیے : وولیمة العرس سنة وفیہا مثوبة عظمیة وہي إذا بنی الرجل بإمرأتہ (عالمگیري: 6/250) البتہ اگر کسی نے پہلے کرلیا تو اس کا کھانا حرام نہیں ہوگا، بلکہ بعض علماء کے نزدیک اس سے بھی ولیمہ کی سنیت ادا ہوجائے گی: قیل أنہا تکون بعد الدخول وقیل عند العقد وقیل عندہما (مرقاة: ۶/۲۵۰، ط امدادیہ پاکستان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند