• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 603753

    عنوان:

    غیر مسلم كو نكاح كا وكیل بنانا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں۔ وکیل بالنکاح کا مسلمان ہونا شرط ہے یا نہیں؟ یعنی جس طرح لڑکی یا لڑکے کے گواہوں کا مسلمان ہونا شرط ہے ،اسی طرح ان کے وکیلوں کا مسلمان ہونا بھی شرط ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

    جواب نمبر: 603753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:736-590/L=8/1442

     وکیل کی حیثیت محض ایک سفیر اور معبر کی ہوتی ہے اور یہ کوئی بھی ہوسکتا ہے ،خواہ مسلمان ہو یا غیرمسلم ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند