• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154041

    عنوان: جنسی تعلق قائم كرنے كے بعد توبہ كیے بغیر باہم نكاح درست ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر شادی سے پہلے کوئی لڑکا اور لڑکی جنسی تعلق قائم کرلے اور پھر کچھ مہینوں کے بعد دونوں کی آپس میں شادی ہوجائے تو کیا ان کا نکاح درست ہوگیا؟کیوں کہ انہوں نے اپنے پچھلے گناہ کی توبہ نہیں کی ہے، کیا پچھلے گناہ سے توبہ کرنے کے بعد ہی ان کا درست ہوسکتاہے؟اگر وہ توبہ نہیں کرتے ہیں ان کو اس کی سزا ملے گی ، مگر کیا ان کا نکاح درست ہوگا یا نہیں؟اور کیا وہ اب توبہ کرسکتے ہیں؟کیا نکاح جائز ہونے کے لیے توبہ کرنا ضروری ہے؟ براہ کرم، جوا ب دیں۔

    جواب نمبر: 154041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:31-13/H=2/1439

    آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ توبہ نہیں کی اگر توبہ نہ بھی کی ہو اور باقاعدہ شرعی اعتبار سے نکاح ہوگیا تب بھی نکاح درست ہوگیا، توبہ اب بھی کرسکتے ہیں، نکاح جائز ہونے کے لیے توبہ کرنا شرط نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند