معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 165813
جواب نمبر: 16581301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:150-95/L=2/1440
پھوپھی کی لڑکی سے نکاح کرنا حلال ہے؛اس لیے آپ اپنی پھوپھی کی لڑکی سے نکاح کرسکتے ہیں۔ کبنت عمہ وعمتہ وخالہ وخالتہ لقولہ علیہ تعالی: ”وَاُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ“ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ۴: ۱۰۳، ۱۰۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ، ویحرم علی الرجل عمتہ وخالتہ وأما بناتہما فحلال (الدر المنتقی شرح الملتقی مع المجمع ۱: ۴۷۶، ۴۷۷، ط: دارالکتب العلمیة، بیروت) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نکاح کے وقت میں نے ان الفاظ سے قبول کیا ?نعم أنا موافق? کیا نکاح درست ہے؟ کیا تجدید نکاح کی ضرورت ہے؟ تجدید نکاح کا آسان طریقہ بتادیں؟
4873 مناظرمیری فروری 2008میں شادی ہوئی۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ چار ماہ تک رہی (یعنی جون 2008تک)۔ میر ی شادی اس وقت کے درمیان پکی نہیں ہوئی اورمیرے شوہر نے کبھی بھی اس معاملہ پر شوق اور میلان نہیں دکھایا۔اس کی بہن کو اس بارے میں میری ماں نے بتایا۔ لیکن جب میں نے اس معاملہ پر اس کی بہن کے ساتھ بات چیت کی تواس نے مجھے کچھ عجیب و غریب تشریح دی جو کہ علم الحیات کے خلاف جاتی ہے۔ میرے شوہر کی بہن نے کہا کہ چونکہ یہ شادی میرے والدیننے کی تھی یہ چیز چھ ماہ سے ایک سال کا وقت لے لیتی ہے اور یہ کہ مجھے اس کے بھائی کو کچھ وقت دینا ہوگا اوربہت ساری عجیب و غریب تشریحات۔مزید میں اپنے شوہر کی طرف سے اور ان کے گھر والوں کی طرف سے بہت زیادہ ذہنی اذیت میں مبتلا کی گئی ہوں۔ اس کو براداشت کرنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنے والدین کے گھر آگئی۔ میں اور میرے والدین نے اس معاملہ کو میرے شوہر سے اور ساس سسر سے بات چیت کرکے حل کر نے کی بہت زیادہ کوشش کی۔ اور اس کے بعد سے کسی ثالثی کو تلاش کررہے ہیں کیوں کہ انھوں نے ہم سے بات کرنے سے منع کردیا ہے۔ لیکن چیزیں اچھی نہیں گئیں اور میں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور خلع حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔...
2211 مناظرمیرے والدین نے زبردستی میری منگنی میری مرضی کے خلاف کردی ہے او رمیں اس لڑکی کو پسند نہیں کرتا ہوں۔ لڑکی کسی بھی طرح سے میرے جوڑ کی نہیں ہے جیسے تعلیم، شکل و صورت، عقل سلیم وغیرہ ۔ میں کیا کروں؟
2442 مناظر