معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 612347
كیا رضاعی بھائی کی چھوٹی بہن سے شادی درست ہے؟
میرے چچا کے بیٹے، میری بڑی بہن اور میں نے ایک تیسری عورت کا دودھ پیا ہے (جو نہ میرے چچا کے بیٹے کی ماں ہے اور نہ ہی ہماری ماں ہے)۔ کیا میں اپنے چچا کے بیٹے (رضائی بھائی ) کی چھوٹی بہن سے نکاح کر سکتا ہوں؟ کیا میرے چچا کا بیٹا (رضائی بھائی) میری چھوٹی بہن سے نکاح کر سکتا ہے؟ کیا میرے رضائی بھائی کی وجہ سے اس کی ساری چھوٹی بہنیں میری رضائی بہنیں ہوں گی یا نہیں؟
جواب نمبر: 612347
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1546-1148/L=11/1443
مذكورہ بالا صورت میں آپ اپنے رضاعی بھائی كی حقیقی بہن اسی طرح آپ كے چچا كا لڑكا آپ كی حقیقی بہن سے نكاح كرسكتا ہے ان كی طرف حرمتِ رضاعت منتقل نہ ہوگی۔
(وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر.[الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) 3/ 217]وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي. [الفتاوى الهندية 1/ 343]
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند