• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 162705

    عنوان: كسی عورت كا بغیر ولی اور گواہ کے نکاح کرنا

    سوال: اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کے انتقال کے بعد بغیر ولی اور گواہ کے نکاح کرنا چاہے تو نکاح ہوگا؟ مجبوری یہ ہے کہ اگر معاشرہ کے لوگ جان جائیں کہ اس نے نکاح کیا ہے تو نقصان ہونے کا ڈر ہے۔

    جواب نمبر: 162705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1296-1085/SD=11/1439

     نکاح کے صحیح ہونے کے لیے دو مسلمان گواہوں کا مجلس نکاح میں ایجاب و قبول کو سننا شرط ہے ، اس کے بغیر نکاح منعقد نہیں ہوگا، ، لہذا صورت مسئولہ میں گواہوں کے بغیر نکاح منعقد نہیں ہوگا اور ولی کی اجازت کے بغیر اگر غیر کفو میں نکاح کیا جائے گا، تو اولیاء کو شرعی پنچائت کے ذریعے فسخ نکاح کا اختیار رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند