• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 31792

    عنوان: میرا دوست دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اولاد کی خواہش کی وجہ سے لیکن ان کی والدہ منع کررہی ہیں تو کیا اس معاملہ میں والدہ کی اطاعت ضروری ہے یا دوسری شادی والدہ کی مرضی کے بغیر کرلے؟

    سوال: میرا دوست دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اولاد کی خواہش کی وجہ سے لیکن ان کی والدہ منع کررہی ہیں تو کیا اس معاملہ میں والدہ کی اطاعت ضروری ہے یا دوسری شادی والدہ کی مرضی کے بغیر کرلے؟

    جواب نمبر: 31792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 825=825-5/1432 اولاد کی خواہش تو انسان کا فطری جذبہ ہے، اور شریعت میں چار تک شادی کی اجازت بھی ہے؛ لیکن دو بیویوں کے درمیان عدل ومساوات قائم رکھنا ایک مشکل امر ہے، نیز صورت مسئولہ میں والدہ کی طرف سے دوسری شادی کی اجازت بھی نہیں ہے، تو اس معاملے میں خیر کی صورت یہی ہے کہ والدہ کی چاہت پر اپنی خواہش قربان کردیں اوران کی رضامندی کو اپنی سعادت سمجھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند