• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 6459

    عنوان:

    لڑکی کے نام نبیہہ کا کیا مطلب ہے؟ اور یہ نام عربی میں کیسے لکھا جائے گا؟ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟ (۲) مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کانام لیلی رکھنا درست نہیں ہے کیوں کہ اس کا معنی اچھا نہیں ہے۔ لیکن بہت ساری صحابیات کا نام لیلا تھا ۔ اس لیے اگر یہ صحیح نہیں تھا تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کانام کیوں نہیں تبدیل کیا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1135=1071/ د

    نبیہ: شریف، سمجھ دار، شہرت والا انسان ۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔

    (۲) لیلیٰ کے معنی بہت اندھیری کالی رات کے ہیں۔ حضرات صحابیات کے نام ہیں تو ا س کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جنھوں نے منع کیا ہے ان کے پیش نظر صرف لغوی معنی رہے ہوں گے، جس میں معنوی لحاظ سے خاص خوبی نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند