• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 6445

    عنوان:

    کنیت کیا ہے؟ کیا یہ جدید وقت کے پکارو نام (عرفی نام) کے مشابہ ہے؟ اورہم کسی کو یہ کنیت کیسے دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    کنیت کیا ہے؟ کیا یہ جدید وقت کے پکارو نام (عرفی نام) کے مشابہ ہے؟ اورہم کسی کو یہ کنیت کیسے دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 6445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1085=1026/ د

     

    اصل تو یہ ہے کہ بیٹے کے نام پر ?اب? کی اضافت کرکے اس کے باپ کی کنیت بنائی جاتی ہے، اور کبھی آدمی اپنے کسی متعین بیٹے پر ?اب? کا اضافہ کرکے اپنی کنیت کے لیے منتخب کرلیتا ہے، جیسے ابوالقاسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت تھی، اور کبھی بیٹے کے نام کے بجائے خود آدمی کی کسی ذاتی صفت کو بطور کنیت اختیار کرلیا جاتا ہے۔ جیسے ابولہب آگ کی طرح سرخ ہونے کی وجہ سے اس کو ابولہب کہا جاتا تھا۔ عرفی نام کی طرح نہیں ہوتا بلکہ بیٹے کے نام پر ?اب? کا اضافہ کرکے بنایا جاتا ہے اور کنیت کے لیے آدمی اسے اختیار کرتا ہے جیسے کسی شخص کے دو بیٹے ہیں ایک کا نام خمرہ اور دوسے کا طلحہ، اب اس شخص نے حمزہ کے ذریعہ اپنی کنیت اختیار کرلی اور اپنے کو ابوحمزہ کہنے لگا اور اسی سے متعارف بھی ہوگیا تو یہ اس کی کنیت ہوگئی۔ طلحہ کو اس مقصد سے اس نے استعمال نہیں کیا، اس لیے ابوطلحہ اس کی کنیت نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند