• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 606707

    عنوان:

    زیان نام رکھنا کیسا ہے‏؟

    سوال:

    زیان { Zayan } کامعنی کیا ہے ؟کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 606707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 200-146/B=03/1443

     ”زیان“ کے معنی لغت میں نقصان، خسارہ اور ضرر کے آتے ہیں، اِس لفظ کے ساتھ نام رکھنا صحیح نہیں ہے۔ اس کے بجائے نور جہاں، حور جہاں، رَیحانہ، فرحانہ، بُشریٰ، مُبشرہ نام رکھیں تو بہتر ہوگا۔

    لڑکے کانام: اُسامہ، ابراہیم، اسماعیل، شمعون، مزمل، محمد، احمد، شاکر وغیرہ بہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند