متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 23510
جواب نمبر: 23510
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1021=809-7/1431
کائنات کے معنی ہیں موجودات، دنیا۔ (۲) حقیقت حیثیت (۳) سرمایہ پونجی معنی کے لحاظ سے تو نام غلط نہیں کہا جائے گا، لیکن جس طرح کے اچھے نام رکھنے کی تعلیم دی گئی ہے اس معیار کا یہ لفظ نہیں ہے۔ نام نیک صالحات خواتین کے نام کی طرح رکھنا چاہیے جیسے ازواجِ مطہرات بناتِ طاہرات کے نام یا صحابیات اور صالحات خواتین کے نام۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند