• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607373

    عنوان: حوریہ نام کیسا ہے ؟

    سوال:

    حوریہ (Hooriya) نام رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 607373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:164-88/B-Mulhaqa=4/1443

     ”حوریہ“ کے معنی خوب صورت دوشیزہ" کے ہیں،یہ نام رکھا جاسکتا ہے ؛ البتہ اگرلڑکی کا نام ازواج مطہرات، حضرات صحابیات اورامت کی برگزیدہ خواتین کے نام پر رکھا جائے تو بہتر ہے ، کچھ نام درج ذیل ہیں:عائشہ ، صفیہ، سودہ ، حمنہ اسماء،عاتکہ، شفا،رقیہ، ام حبیبہ، رابعہ، امة اللہ ، حلیمہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند