• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 41888

    عنوان: اسلامی نام

    سوال: الحمد للہ، ہمارے گھر میں اللہ کی رحمت آئی ہے، میں نے اپنی بیٹی کے لیے دو نام سوچا ہے، (۱) ہانیہ(خوش وخرم، خوش رہنے والی ) (۲) رمین (تابعدار اورفرمانبردار )۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ نام کیسے ہیں؟

    جواب نمبر: 41888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1517-1517/M=11/1433 ”ہانیہ“ نام رکھ دیيں، یہ بہتر ہے، ”رمین“ کا لفظ اور اس کا معنی مجھے کہیں نہیں مل سکا، اس لیے اس کے بارے میں کچھ لکھنے سے معذرت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند