• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173142

    عنوان: محمد ازلان نام ركھنا كیسا ہے؟ نیز اس كے معنی كیا ہیں؟

    سوال: میرا دو سال کا بیٹا ہے اور ہم نے اس کا نام محمد ازلان رکھا ہے۔ برا?مہربانی ازلان کی معنی بتائیں اور اس کی تحریر کی اصلاح کیجئے گا کہ ازلان صحیح تحریر ہے یا اذلان ۔ جزاک اللہ خیراً

    جواب نمبر: 173142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:11-12/sd=1/1441

    اردو، فارسی اور عربی لغت کی کتابوں میں ازلان یا اذلان لفظ نہیں ملا، بظااہر یا تو کسی اور زبان کا لفظ ہے یا مہمل ہے، آپ کوئی دوسرا بامعنی نام تجویز کرلیں اور انبیائے کرام یا حضرات صحابہٴ کرام کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیں، تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند