• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174002

    عنوان: جن لڑکیوں کا نام عائشہ ہو كیا وہ پریشانی میں رہتی ہیں

    سوال: (۱) میں نے اپنی بیٹی کا نام عائشہ رکھاتھا ، لیکن رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ جن لڑکیوں کا نام عائشہ ہو وہ پریشانی میں رہتی ہیں، میرے رشتہ داروں کے قریبی جن کا نام عائشہ رہا ہوگا ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں پریشان رہی ہے، اس بات کو لے کر میری بیوی بہت پریشان ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔ (۲) عائشہ نام کا مطلب کیا ہے؟ (۳) میری بیٹی کے لیے کوئی دس اچھے سے نام بتادیجئے۔ براہ کرم، جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 174002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 732-64T/M=08/1441

    رشتے داروں کی مذکورہ بات صحیح نہیں، آپ کو اور آپ کی بیوی کو رشتے داروں کی بات پر بالکل یقین کرنے کی ضرورت نہیں۔ ”عائشہ“ نام بہت عمدہ اور مبارک ہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری زوجہ محترمہ اور خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کا نام ہے۔ اس کے معنی ہیں، زندگی بسر کرنے والی۔ لہٰذا آپ اپنی بیٹی کا نام عائشہ برقرار رکھیں اور کسی توہم میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند