• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 56041

    عنوان: عارض نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا (Aariz) عاریز نام صحیح ہے اور اس کے معنی کیا ہے؟ کیا یہ اسلامی نام ہے؟

    جواب نمبر: 56041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1327-1040/D=12/1435-U عارض: کے معنی لاحق ہونے والا پیش آنے والا۔ عارز: کے معنی سختی سے کھچنے والا کسی کو ملامت کرنے والا نام رکھنے کے لیے یہ لفظ اچھا نہیں ہے، آپ حارث، عابد، قاسم وغیرہ نام رکھ لیں، یا صحابہٴ کرام بزرگان دین کے ناموں میں سے کوئی نام چن لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند