متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 3483
کیا صہیب کسی صحابی کا نام تھا؟ اس کا کیا معنی ہے؟ کیا محمد صہیب صحیح نام ہے؟ اور بچہ کانام رکھ سکتے ہیں؟
کیا صہیب کسی صحابی کا نام تھا؟ اس کا کیا معنی ہے؟ کیا محمد صہیب صحیح نام ہے؟ اور بچہ کانام رکھ سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 348331-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 504/ ب= 395/ ب
جی ہاں صہیب بن سنان ایک صحابی تھے، پہلے غلام تھے، بعد میں آزاد ہوگئے تھے، یہ ضعفاء مسلمین میں شمار ہوتے تھے، کفار مکہ نے انھیں بہت ستایا تھا۔ صُہیب کے معنی سفید سرخ کے آتے ہیں۔ یہ نام بالکل صحیح اور متبرک نام ہے، آپ اپنے بچے کا نام رکھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نام میں عارف کے ساتھ ”ساہر“ لگانا کیسا ہے؟
2774 مناظرنیمل نام رکھنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟
6163 مناظر