متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 601114
عایان (aayan) نام رکھنا کیسا ہے ؟
میں اپنے بیٹے کا نام عایان (aayan) رکھنا چاہتا ہوں،کیا یہ نام اسلامی نقطہ نظر سے ٹھیک ہے ، اور کیا یہ نام اسلام کی تاریخ میں ملتا ہے ؟ برائے کرم آپ مجھے اپنی رائے سے آگاہ کریں۔شکریہ
جواب نمبر: 601114
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 305-242/B=04/1442
”عایان“ کا لفظ نہ تو کسی لغت میں ملا، نہ ہی تاریخ میں ۔ اس لئے اس لفظ کے ساتھ نام رکھنا مناسب نہیں ہے؛ البتہ الف حذف کرکے عیان نام رکھ سکتے ہیں۔ عیان کے معنی ظاہر کے آتے ہیں۔ یہ صحیح رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند