• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 154022

    عنوان: عمیس کے کیا معنی ہے ؟

    سوال: عمیس کے کیا معنی ہے ؟ اسماء بنت عمیس تو صحابیہ ہیں، کیا عمیس بھی صحا بی ہیں؟

    جواب نمبر: 154022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1320-1224/sn=12/1438

    ”عُمَیْس“ یہ ”عمس“ سے بنا ہے، اس کا معنی ہے ”شدت“ سیاہی وغیرہ (لسان العرب وغیرہ) کتبِ سیرو تاریخ میں اس نام کے کسی ”صحابی“ کا ذکر نہیں ملتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند