• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 26741

    عنوان: (۱) میرا نام سمر نسیم صدیقی ہے، 27/ جنوری 1990/ میں میری پیدائش ہے، اسلامی تاریخ 29/ جمادی الثانی ، بروزسنیچر ، وقت:12;10/ منٹ ، ہوتی ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا میری تاریخ پیدائش کے حساب سے میرا نام میرے لیے مناسب ہے؟ 
    (۲) دوسرا سوال خوابوں کے متعلق ہے۔ مجھے خواب اکثرآتے ہیں اور بہت بر ے آتے ہیں اور جب بھی میں سوکر اٹھتی ہوں تو میری طبیعت بہت غمزدہ اور پریشان ہوتی ہے۔ مجھے خواب میں یہ نظر آتاہے میں کھو گئی ہوں اور سب کو ڈھونڈ رہی ہوں، مگر کوئی اپنا نہیں مل رہا ہے۔ کبھی یہ دیکھتی ہوں کہ کسی چیز کے لیے گاڑی کے پیچھے بھاگ رہی ہوں اور گاڑی نکل جاتی ہے۔ کبھی یہ خواب آتاہے کہ کوئی سانپ ، چوہا اور خطرناک کیڑا میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور اپنی پوری رفتارسے بھاگ رہے ہیں اور میں اس سے بچنے کے لیے بھاگ رہی ہوں۔ کبھی یہ خواب آتاہے کہ میں چل چل کر تھک گئی ہوں مگر منزل ہی نہیں آرہی ہے۔ کبھی یہ خواب آتاہے کہ میں خواب میں رو رہی ہوں اور جب میری آنکھ کھلتی ہے تو اصل میں بھی آنسو بہہ رہے ہوتے ہیں یا صرف سسکیاں لے رہی ہوں۔ کبھی یہ خواب آتاہے کہ میں کسی کو ڈھونڈ رہی ہوں اور وہ نہیں مل رہا ہے۔ کبھی خواب میں یہ بھی دیکھتی ہوں کہ میں بہت پیاسی ہوں اور کوئی پانی دینے والا نہیں ہے۔ 

    سوال: (۱) میرا نام سمر نسیم صدیقی ہے، 27/ جنوری 1990/ میں میری پیدائش ہے، اسلامی تاریخ 29/ جمادی الثانی ، بروزسنیچر ، وقت:12;10/ منٹ ، ہوتی ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا میری تاریخ پیدائش کے حساب سے میرا نام میرے لیے مناسب ہے؟ 
    (۲) دوسرا سوال خوابوں کے متعلق ہے۔ مجھے خواب اکثرآتے ہیں اور بہت بر ے آتے ہیں اور جب بھی میں سوکر اٹھتی ہوں تو میری طبیعت بہت غمزدہ اور پریشان ہوتی ہے۔ مجھے خواب میں یہ نظر آتاہے میں کھو گئی ہوں اور سب کو ڈھونڈ رہی ہوں، مگر کوئی اپنا نہیں مل رہا ہے۔ کبھی یہ دیکھتی ہوں کہ کسی چیز کے لیے گاڑی کے پیچھے بھاگ رہی ہوں اور گاڑی نکل جاتی ہے۔ کبھی یہ خواب آتاہے کہ کوئی سانپ ، چوہا اور خطرناک کیڑا میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور اپنی پوری رفتارسے بھاگ رہے ہیں اور میں اس سے بچنے کے لیے بھاگ رہی ہوں۔ کبھی یہ خواب آتاہے کہ میں چل چل کر تھک گئی ہوں مگر منزل ہی نہیں آرہی ہے۔ کبھی یہ خواب آتاہے کہ میں خواب میں رو رہی ہوں اور جب میری آنکھ کھلتی ہے تو اصل میں بھی آنسو بہہ رہے ہوتے ہیں یا صرف سسکیاں لے رہی ہوں۔ کبھی یہ خواب آتاہے کہ میں کسی کو ڈھونڈ رہی ہوں اور وہ نہیں مل رہا ہے۔ کبھی خواب میں یہ بھی دیکھتی ہوں کہ میں بہت پیاسی ہوں اور کوئی پانی دینے والا نہیں ہے۔ 

    جواب نمبر: 26741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2553=1588-11/1431

    (۱) نام تو یہ بھی ٹھیک ہے تاہم اگر سمر کو بجائے سین کے ثاء یعنی ثمر (ث کہ جس کے شروع میں تین نقطے ہیں) نسیم صدیقی کرلیں تو زیادہ بہتر ومناسب ہے۔ 
    (۲) آپ کے تمام خواب اگرچہ ظاہراً کچھ مکروہ سے محسوس ہوتے ہیں، مگر معنوی لحاظ سے ماشاء اللہ بہت عمدہ اور اچھے ہیں اور تعبیر یہ ہے کہ دنیا کی لہلہاہٹ زیب وزینت، چمک دمک سے علاحدہ ہونے کی توفیق ان شاء اللہ مرحمت ہوگی، اعمالِ صالحہ کی طرف رغبت اور افعالِ سیئہ سے اجتناب کی طرف میلان کی دولت نصیب ہوکر آخرت کے سنوارنے کے منجانب اللہ اسباب آپ کے حق میں مہیا ہوں گے، یہ تو تعبیر ہے، آپ ہرکام میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں اور فضائل اعمال بہشتی زیور، حیات المسلمین، تعلیم الاسلام یہ چاروں کتابیں بکثرت مطالعہ میں رکھا کریں، موقعہ ہو تو اپنے گھر میں سننے سنانے کا بھی نظام بنالیں تو ان شاء اللہ بیحد فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند