• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 22277

    عنوان: بچی کا نام لاعبہ رکھ سکتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ یہ جنت کی حور کا نام ہے؟

    سوال: بچی کا نام لاعبہ رکھ سکتے ہیں؟ میں نے سنا ہے کہ یہ جنت کی حور کا نام ہے.

    جواب نمبر: 22277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):876=621-6/1431

    ”لاعبہ“ جنت کی حور کا نام ہے، اس کی صراحت مجھے نہیں ملی۔ لاعبہ کے معنی ہیں کھیلنے والی اس لیے ”لاعبہ“ نام معنی کے اعتبار سے بہتر نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اس کی جگہ عائشہ، خدیجہ، حفصہ، مریم، رابعہ، عفیفہ وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام اپنی لڑکی کا رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند