متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 602808
تہلیل نام ركھنا كیسا ہے؟
کیا میں اپنی بھتیجی کا نام( تہلیل )رکھ سکتا ہوں؟ اس کا معنی بھی بتا دیں۔
جواب نمبر: 60280820-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:534-459/L=7/1442
”تہلیل “ کے معنی ہے لاالہ الا اللہ کہنا نام کے اعتبار سے یہ لفظ مناسب نہیں، اس کی جگہ آپ فاطمہ، عائشہ، رقیہ، زینب، مریم، صالحہ، خدیجہ، حفصہ، حبیبہ، خنساء وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام اپنی بھتیجی کے لیے تجویز کرلیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہم
اپنی لڑکی کا نام عشال رکھنا چاہتے ہیں جس کا مطلب ہے جنت کا پھول۔ کیا یہ اسلامی
نام ہے، کیا ہم یہ نام رکھ سکتے ہیں اور اس کا معنی کیا ہے؟ اگر یہ مناسب نہیں ہے
تو کیا ہم اس کا نام ہانیہ/حانیہ یا شرمین رکھ سکتے ہیں؟ برائے کرم ہمیں اس کے
معنی بتائیں؟ برائے کرم ہمیں اپنی دعا میں یاد رکھیں۔
شہراز،
فردین، نمیرہ کا معنی بتادیں؟
بچی كا نام ایشل فاطمہ ركھنا؟
7528 مناظرمجھے سمیرہ اور رشیدہ کے معنی بتادیں۔ اور اگر ان ناموں کو بدلنے کی ضرورت ہو تو کوئی اور نام بتادیں۔نیز کوئی دو نام لڑکے کے لیے اور دو نام لڑکی کے لیے بتادیں۔
8235 مناظرغیر اسلامی نام سے اپنے آپ کو مشہور کرنا؟
2924 مناظرعنشا نام کے معنی کیا ہے ؟
5556 مناظر